قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10گنا اضافہ
قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10گنا اضافہ ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش کی سہولت ملتی تھی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش دی جاتی تھی۔واضح رہے کہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments