ٹائسن فیوری نے نیا حریف تلاش کرنے کا عندیہ دے دیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ہیوی ویٹ باکسر ٹائسن فیوری نے رواں سال نومبر کے لیے نیا حریف تلاش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے یوکرین کے اولیکسینڈر اوسک کو دوبارہ مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
حالانکہ وہ آئندہ مقابلے کے لیے ہم وطن انتھونی جوشوا کے ساتھ معاہدہ کرچکے ہیں۔ ٹائسن فیوری اور انتھونی جوشوا کے درمیان نومبر میں متوقع آل برٹش ہیوی ویٹ مقابلے کا مقام تاحال طے نہیں ہوسکا۔ جوشوا کی خواہش ہے کہ مقابلہ لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہو، جبکہ منتظمین اسے امریکا میں منعقد کرانے کے خواہاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments