گول کیپر نے دو گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا
کوپن ہیگن (سپورٹس ڈیسک)نیدرلینڈز کے سابق سٹار ڈیفنڈر رونالڈ کومان کے بیٹے اور گول کیپر رونالڈ کومان جونیئر نے ڈچ کلب ٹیل سٹار کو حیران کن انداز میں شکست سے بچا لیا۔
کیمبور کے خلاف ایریڈیویسی کے میچ میں کومان جونیئر نے دونوں گول پنالٹی پر سکور کیے اور مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا۔ان کی دوسری پنالٹی انجری ٹائم کے 11ویں منٹ میں آئی جس نے ٹیل اسٹار کو ایک قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔31 سالہ گول کیپر نے 63ویں منٹ میں پہلی پنالٹی پر گول کیا جبکہ اس وقت ٹیل سٹار 22ویں منٹ میں ایک کھلاڑی کے اخراج کے بعد مشکلات کا شکار تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments