پاکستان مینز جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان مینز جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ملائشیا کو 2 کے مقابلے 5 گول سے ہرایا ،ناقابل شکست رہتے ہوئے تیسری فتح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ملائشیا کو 2-5 سے شکست دے کر مینز جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول B کے ایک اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ واضح رہے پاکستان نے ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے تیسری فتح حاصل کی ۔ علی حمزہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا جہاں 9ویں منٹ میں ملائشیا کے محمد صالحی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

پاکستان کی جانب سے گول کرنے کا سلسلہ 32ویں منٹ میں ندیم خان کے شاندار گول سے شروع ہوا جس نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد 36ویں منٹ میں عبداللہ سمیع رانا نے گول کر کے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلائی۔پاکستان کے ولید رانا نے 39ویں اور 40ویں منٹ میں بیک ٹو بیک دو خوبصورت گول داغ کر میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کر دی۔ 41ویں منٹ میں علی حمزہ نے پانچواں گول کر کے سکور 1-5 کر دیا۔میچ کے 54ویں منٹ میں ملائشیا کے گناسیلن دھیرش نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول سکور کیا، لیکن پاکستان نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی اور 2-5 سے فتح اپنے نام کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...