انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کیلئے فلیٹ پچز بنائی جاتی ہیں : بازید خان

انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کیلئے فلیٹ پچز بنائی جاتی ہیں : بازید خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے لیے فلیٹ پچز بنائی جاتی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے ایک شو میں بازید خان نے کہا کہ بھارت جب انگلینڈ کھیلنے جاتا ہے تو ہر ٹیسٹ پانچ دن تک چلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچز ایسی بنائی جاتی ہیں کہ ٹیسٹ میچ پانچ دن تک چلے ورنہ معاشی طور پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔بازید خان نے کہا کہ جب دوسری ٹیم آتی ہے تو ٹیسٹ میچ تین دن میں ختم ہوجاتا ہے ، اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ پچز بنائی ہی ایسی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم جب کہیں دورے پر جاتی ہے تو وہ کمائی کا بڑا ذریعہ ہوتا ہے تو اس میں اگر 15 دن کی کرکٹ 12 دن میں ختم ہوجائے تو میزبان ملک کو معاشی نقصان ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...