ویمنز جونیئر ایشیا کپ،پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
موگی (سپورٹس ڈیسک)ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چین کے شہر موگی میں جاری ویمنز ہاکی جونیئر ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 0-19 کی بڑی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ٹم وائٹ کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں منٹ میں پوجا ساہو نے گول کرکے برتری دلائی۔بھارت نے پہلے ہاف میں 10 گول کیے ،دوسرے ہاف میں مزید 9 گول داغ دئیے ۔پوجا ملک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ روشنی ایند، سانیکا چندرکانت مانے ، مدھو سدار اور سپریا نے دو، دو گول کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments