پی ایف ایف کے تحت انجری پریوینشن اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے انجری پریوینشن اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کے پہلے سیشن کا انعقاد کیا، جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کوچز نے آن لائن شرکت کی۔
یہ ورکشاپ ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ (ڈی ایف سی) 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے ۔مفت آن لائن ورکشاپ ڈی ایف سی 2026 کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) کی معاونت سے جاری پی ایف ایف کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے ، جس کا مقصد نچلی سطح اور ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، صحت، تحفظ اور سیف گارڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments