دنیا کے 100 بہترین سپورٹس شہروں میں نیویارک کا پہلا نمبر

دنیا کے 100 بہترین سپورٹس شہروں میں نیویارک کا پہلا نمبر

برسن کی جانب سے جاری رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)دنیا کے 100 بہترین سپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔سوئس ادارے برسن کی جانب سے سال 2026 کیلئے سپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے ۔برسن رینکنگ میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے لیکن فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔ سپورٹس سٹیز رینکنگ میں ماہرین، سپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، رینکنگ میں سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پیرس مسلسل تین سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026 کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔عالمی سپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈرڈ پانچویں نمبر پر ہے ۔ اس فہرست میں بارسلونا چھٹے ، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ مانچسٹر 10ویں، واشنگٹن 11ویں اور میامی کا 12واں نمبر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...