امریکا، میراتھون کے شرکا کیلئے سیلاب زدہ راستے سے گزرنا چیلنج بن گیا
نیو جرسی (سپورٹس ڈیسک)امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر پیرامس میں ہاف میراتھون کے شرکا کے لیے سیلاب زدہ راستے سے گزرنا چیلنج بن گیا اور میراتھون تقریباً تیراکی کا مقابلہ بن گئی۔
رنرز کے لیے ہاف میراتھون کی دوڑ اس وقت خطرناک صورت حال میں تبدیل ہوگئی جب شدید بارش کے باعث راستے کے کچھ حصے زیر آب آگئے اور رنرزکو کئی فٹ گہرے پانی میں سے گزرنا پڑا۔ میراتھون منعقد کرنے والی تنظیم کو وارننگ کے باوجود ایونٹ جاری رکھنے پر شدید تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments