مارک ووڈ کا 36 سال کی عمر میں عالمی کرکٹ کو خیر باد
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے تیز رفتار فاسٹ بولر مارک ووڈ نے مسلسل انجریز سے نبردآزما رہنے کے بعد 36سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 146 میچز میں مجموعی طور پر 253 وکٹیں حاصل کیں جن میں 38 ٹیسٹ میچز میں 119وکٹیں بھی شامل ہیں۔مارک ووڈ نے 2015 میں انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ بنائی اور اسی سال ایشیز سیریز جیتنے والی ٹیم کا حصہ بنے۔ وہ 2019 کی ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیموں میں بھی شامل رہے۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2021-22 کی ایشیز سیریز میں 17 وکٹیں لے کر انگلینڈ کے نمایاں بولر رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments