آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے انکشافات، کھلاڑی کا اعتراف

آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے انکشافات، کھلاڑی کا اعتراف

کرکٹر نے گزشتہ دسمبر رپورٹرز کو میچ فکسنگ کی سرگرمیوں اور اپنے کردار سے آگاہ کیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ ایک بار پھر مبینہ کرپشن کے الزامات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خفیہ تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران ٹیموں کی پلیئنگ الیون سے متعلق معلومات مبینہ طور پر لندن میں موجود سٹے بازوں تک پہنچائی جاتی رہیں۔رپورٹ میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیہ کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر چنئی سپر کنگز کی ٹیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے عوض فی میچ 60 لاکھ روپے لینے کا اعتراف کیا۔سابق کرکٹر نے گزشتہ دسمبر میں رپورٹرز کو میچ فکسنگ کی سرگرمیوں اور اپنے کردار سے آگاہ کیا۔

تہلکہ کے مطابق یہ معلومات اسنیپ چیٹ کے ذریعے لندن میں موجود بکیز تک پہنچائی جاتی تھیں اور پانچ میچز سے مبینہ طور پر تقریبا 3 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ رپورٹ میں بھاٹیہ کے حوالے سے 2018-19 کے سید مشتاق علی ٹرافی میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔کرکٹر نے اعتراف کیا کہ سٹے بازوں سے رقم لینے کے عوض جان بوجھ کر دو گیندیں وائیڈ کرائیں۔ ایک وائیڈ گیند کے آٹھ لاکھ روپے طے ہوئے تھے جبکہ رانجی ٹرافی کی ایک ٹیم میں جگہ یقینی بنانے کے لیے رشوت دی تھی۔بعد ازاں مبینہ سرگرمیوں کا دائرہ دہلی پریمیئر لیگ تک پھیلنے کا بھی دعوی سامنے آیا جہاں پلیئنگ الیون کی معلومات کے عوض فی میچ 40 لاکھ روپے کی رقم کا ذکر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...