مصری فٹبالر محمد صلاح پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی

مصری فٹبالر محمد صلاح پر 6 ماہ کیلئے ڈرائیونگ پر پابندی

قاہرہ(سپورٹس ڈیسک)مصر کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے سابق نامور کھلاڑ ی محمد صلاح پر تیز رفتاری کے مقدمے میں عدالت نے ڈرائیونگ پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک ہزار 44 پاونڈ جرمانہ عائد کردیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق صلاح کی رولز رائس کو 27 مارچ کو چیشائر کے علاقے ولمزلو میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد والی سڑک پر 36 میل فی گھنٹہ (58 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے سپیڈ کیمرے نے ریکارڈ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...