ویمنز ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں بہتری
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آگئی۔
بیٹنگ رینکنگ میں شوال ذوالفقار 16 درجے ترقی کے بعد 29ویں نمبر پر آگئیں، جبکہ قومی بیٹر عائشہ ظفر 31 درجے بہتری کے بعد 40ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی پہلے اور جورجیا وول دوسرے نمبر پر ہیں۔عائشہ ظفر نے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی 9 درجے ترقی کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ فاطمہ ثنا پانچ درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئیں۔بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی شری چارانی پہلے اور دیپتی شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments