صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پرامید

صاحبزادہ فرحان ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پرامید

تمام ٹیمیں اہم ،صرف بھارت کیساتھ میچ توجہ کا مرکز نہیں:میڈیا سے گفتگو صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے کپتان بنانے کا امکان

کراچی (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ میں میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا قومی سکواڈ متوازن اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ ایونٹ میں ملک کیلئے میڈل حاصل کرنے کیلئے انتہائی پرامید ہیں۔ ایونٹ میں تمام ٹیمیں ہمارے لئے اہم ہیں اور صرف بھارت کے ساتھ میچ ہی توجہ کا مرکز نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا پوری ٹیم محنت سے کھیلے گی اور میڈل جیت کر وطن  واپس لوٹیں گے۔ دوسری طرف پی سی بی ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا سیریز میں قائدانہ کردار دینے کے مکمل حق میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...