پاکستان پہلی بار ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا

پاکستان پہلی بار ایشین گیمز کے کبڈی  ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا، پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران نے 51-30 سے ہرادیا۔

پاکستان ٹیم گروپ میں 4 میں سے 2 میچز ہی جیت سکی، پاکستان کو اس سے قبل تھائی لینڈ نے بھی شکست دی تھی۔ کبڈی 1990 سے مستقل ایشین گیمز کا حصہ ہے ، پاکستان ایشین گیمز کبڈی میں 6 برانز اور 2 سلور میڈل جیت چکا ہے ۔ پاکستان نے 2014 کے علاوہ ہر ایونٹ میں کبڈی کا میڈل جیتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...