کلیان ایمباپے زخمی ،گھٹنے کے ہائپر ایکسٹینشن کی تشخیص
پیرس (سپورٹس ڈیسک ) فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان سٹار فٹبالر کلیان ایمباپے کی صحت سے متعلق رئیل میڈرڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایاگیاہے کہ ایمباپے کو گھٹنے کے ہائپر ایکسٹینشن کی تشخیص ہوئی ہے ۔
27سالہ نوجوان فٹبالر نے جمعہ کے روز نیشنز لیگ میں ترکی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔اس موقع پر ان کے گھٹنے میں تکلیف ہوئی، جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اوراب گھٹنے کے ہائپر ایکسٹینشن کی تشخیص ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments