ویمنز انڈر 19ٹی 20سیریز،بنگلہ دیش کا فاتحانہ آغاز

ویمنز انڈر 19ٹی 20سیریز،بنگلہ دیش کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کو 30 رنزسے شکست دے دی ،قومی ٹیم کا آج سری لنکا سے مقابلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹرائی سیریز میں بنگلہ دیش نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے پاکستان کو 30 رنز سے شکست دے دی ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 117 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 87 رنز ہی بنا سکی۔بنگلہ دیش کی نشیطہ اختر نشی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور بعد میں 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اپنا اگلا میچ آج سری لنکا کے خلاف صبح 11 بجے کھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...