کینسر سے نجات پانے والے میڈنسن آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

کینسر سے نجات پانے والے میڈنسن  آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ میں 34 سالہ بیٹر نک میڈنسن کو شامل کرلیا جو تقریباً ایک دہائی بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

میڈنسن نے گزشتہ سال ٹیسٹیکولر کینسر کی تشخیص کے بعد کیموتھراپی سمیت علاج کروایا تھا۔بائیں ہاتھ کے بیٹر نے گزشتہ ہفتے ون ڈے کپ میں سنچری سکور کی جبکہ انہیں رواں سیزن کیلئے نیو ساؤتھ ویلز کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے ۔میڈنسن نے 2016 میں آسٹریلیا کی جانب سے تین ٹیسٹ کھیلے تھے لیکن اس فارمیٹ میں تقریباً دس سال سے نظر نہیں آئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...