پاکستان سے ٹی 20سیریز،سری لنکا کے 2اہم کھلاڑی ڈراپ
پاتھم نشانکا اور وانندو ہسارانگا انجری کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے کوشا ل مینڈس 3ٹی 20اور 3ون ڈے میچز میں 15رکنی سکواڈ کی قیادت کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سے ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے 15رکنی سری لنکن سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سکواڈ کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے ،کامل مشارا،سنتھ جے وردھنے ، لاہیرو اُدارا اور سہان اراچیگے ٹیم کا حصہ ہونگے ، کمندو مینڈس، دسُن شناکا، چمندو وکرما سنگھے ، دونیتھ ویلالاگے ، مہیش تھیکشانا ،وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ پاتھم نشانکا اور وانندو ہسارانگا انجری کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔پاتھم نشانکا کو دائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہے جب کہ وانندو ہسارانگا کمر کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کی سہ ملکی سیریز کیلئے دستیابی کا امکان ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی جبکہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں 3 ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments