غزہ میں شہید کھلاڑیوں کی یاد ، فلسطین اور قونیا اسپور نے میچ روک دیا

غزہ میں شہید کھلاڑیوں کی یاد ، فلسطین  اور قونیا اسپور نے میچ روک دیا

قونیا (سپورٹس ڈیسک )ترکیہ کے شہر قونیا میں فلسطین اور قونیا اسپور کے درمیان دوستانہ میچ غزہ میں اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے 1 ہزار 14 کھلاڑیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے روک دیا گیا۔

اس موقع پر سٹیڈیم کی روشنیاں بند کر دی گئیں جبکہ روشنیاں دوبارہ بحال ہونے پر تماشائیوں کی جانب سے سٹیڈیم سے کاغذی فیتے گرائے گئے اور بچوں کیلئے عطیہ دینے کی غرض سے کھلونے میدان میں پھینکے گئے ۔میچ شروع ہونے سے قبل شائقین نے صحافیوں، فٹبالرز اور بچوں کی یاد میں خصوصی بینرز اور تصاویر آویزاں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...