پاکستان کا فیفا آسیان کپ میں سفر بغیر جیت کے ختم
آخری گروپ میچ میں ویت نام نے پاکستان کو 2کے مقابلے 4گول سے ہرادیا پاکستان نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ،2میں شکست کا منہ دیکھا ،ایک میچ برابر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم کا انڈونیشیا میں جاری فیفا آسیان کپ میں سفر بغیر جیت کے اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستانی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویتنام نے پاکستان کو 4-2سے شکست دے دی۔ویتنام گروپ میں تھائی لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فلپائن تیسرے نمبر پر آیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی فیفا مقابلے کی مہم ایک پوائنٹ کے ساتھ مکمل کی۔قومی ٹیم ایونٹ میں کوئی مقابلہ جیت نہیں سکتی، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر تین میچز کھیلے ، دو میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments