سری لنکاکیخلاف دوسراٹی 20 : معاذ اور فرحان نے بائولرز کے چھکے چھڑادئیے

سری لنکاکیخلاف دوسراٹی 20 : معاذ اور فرحان نے بائولرز کے چھکے چھڑادئیے

215ر نز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 7وکٹوں پر 133رنزبناسکی ،عمران رندھاوا کی 11رنز دے کر 3وکٹیں ،سلمان مرز اکے 2شکار پاکستان کی 82رنز سے فتح ،51گیندوں پر 96رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے معاذصداقت پلیئر آف دی میچ قرار ،صاحبزادہ فرحان کی ففٹی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے بلے بازوں معاذ صداقت اورکپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی 20میچ میں باؤلرز کے چھکے چھڑ ادئیے ا ور سری لنکا کو 82رنزسے ہرا کر سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے بلے بازوں نے غلط ثابت کر دکھایا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔

معاذ صداقت نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 6چوکوں اور 7فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 96رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 44 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کے ساتھ 73 رنز بنائے ، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے ناٹ آؤٹ 19 رنز کا تعاون پیش کیا۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ڈاسن شناکا ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔ 216 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں 7وکٹوں پر 133رنز ہی بناسکی ۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا 32 اور وکرما سنگھے 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، لہیرو ادارا 5، سنتھ جیاوردھنے 22، کوشال مینڈس 9، کمنڈو مینڈس 23، سہان آراچیکے صفر اور ڈاسن شناکا 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، فرنینڈو بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔ محمد عمران رندھاوانے 4اوورزمیں محض 11رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان مرزا نے 2، صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلنے پر معاذ صداقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...