ہاکی کا بگڑا نظام ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار :محی الدین وانی
ہاکی کا بگڑا نظام ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار :محی الدین وانی منتظمین، کھلاڑیوں اور ہاکی لورز کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:گفتگو
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا کہ کہ ملک میں ہاکی کا بگڑا ہوا نظام درست کرنے کیلئے وقت درکار ہے ، کئی دہائیوں سے قومی ہاکی درگرگوں کا شکار ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پر ذمہ داری سنبھالی ہے کوشش ہے کہ تمام فریقین کو بیٹھا کر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلئے کام کیا جائے ، اس کیلئے ہاکی منتظمین، کھلاڑیوں اور ہاکی لورز سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محی الدین وانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتا تھا یہ حقیقت ہے کہ اس وقت کھیلوں کے حوالے سے ہم کافی پیچھے ہوگئے ہیں مجھے جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں انہیں احسن طریقے سے ادا کروں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments