ڈربن ٹیسٹ :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ پر 139رنزکی برتری حاصل کرلی
ڈربن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 139رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 49رنزبناکر ٹاپ سکورررہے ،پیٹ کمنزنے 3وکٹیں لیں ،مچل سٹارک ،جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 106رنزکی برتری ملی اور تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 33رنزبناکر برتری 139رنزکرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments