ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ ، ابھلاشا بستا ، شریفے ، یولیا کامیاب
پاکستان کی مہک کھوکھر،اُشنا سہیل ،ہاجرہ سہیل،ماہین آفتاب قریشی کو شکست
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ڈبلیو-15 ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں ویمنز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں نیپال کی ابھلاشا بستا نے روس کی انا سمکینا کو 0-6 اور 1-6 سے ، ترکیہ کی شریفے پیلین ساری نے پاکستان کی مہک کھوکھر کو 1-6 اور 1-6 سے ، جبکہ روس کی یولیا خرامتسووا نے پاکستان کی اُشنا سہیل کے خلاف واک اوور حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دیگر میچوں میں تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ نے ازبکستان کی سیویل یولدشیوا کو 3-6 اور 4-6 سے ، روس کی لیلیا پسکون نے پاکستان کی ہاجرہ سہیل کو پہلے میچ میں 0-6، 0-6 اور دوسرے مقابلے میں 1-6، 0-6 سے ، چین کی رو شی وو نے روس کی واراوارا روبتسووا کو 7-5، 1-6، 0-6 سے ، روس کی کسینیا لاسلوتووا نے جنوبی افریقہ کی وارونا مدلولوا کو 4-6، 4-6 سے ، جاپان کی سوزونا اویگاوا نے روس کی سوفیا سوسلووا کو 0-6، 7-5، 7-5 سے اور کوریا کی مون جونگ نے پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی کو 3-6، 0-6 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ مقابلے مسلسل بارش کے باعث متاثر ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments