ٹی ٹونٹی رینکنگ میں معاذ صداقت ، سلمان مرزا کی ترقی
فرحان تیسرے نمبر پر ، آلراؤنڈرز میں صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود
دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق معاذ صداقت کی لمبی چھلانگ، سلمان مرزا بھی 9 درجے اوپر آگئے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں بھارتی بیٹر ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے اْبھرتے ہوئے نوجوان بیٹر معاذ صداقت 187 درجہ ترقی پاتے ہوئے 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب 4 درجہ تنزلی کے بعد 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، حسن نواز بھی 3 درجہ تنزلی کے باعث 52 ویں نمبر پر چلے گئے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں افغان سپنر راشد خان پہلے ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور انگلش بولر عادل رشید ایک ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ۔ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبرپر آگئے ، صائم ایوب 8 درجہ ترقی کے بعد 54 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں مگر سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے باعث 53 ویں نمبر پر چلے گئے ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 2 درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments