پاک سری لنکا انڈر 17ون ڈے سیریز کا آج ملتان میں آغاز

پاک سری لنکا انڈر 17ون ڈے سیریز کا آج ملتان میں آغاز

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے ملتان میں شروع ہوگی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، جب کہ پانچ میچوں کی اس سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا گیا تھا، جو کہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ۔میچوں کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان انڈر 17 ٹیم کے کھلاڑی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں سخت پریکٹس اور ٹریننگ سیشن میں مصروف رہی کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے رننگ، نیٹ پریکٹس اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...