سری لنکا انڈر 17ٹیم نے پاکستان کو 99 رنز سے ہرا دیا
سری لنکا انڈر 17ٹیم نے پاکستان کو 99 رنز سے ہرا دیا 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
ملتان (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 17 کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 17 کی پوری ٹیم 39 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا انڈر 17 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔ میتھوکا گنارتنے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 17 کی بیٹنگ لائن مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 39 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد صائم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ، تاہم دیگر بلے باز سری لنکن باؤلرز کا مؤثر انداز میں مقابلہ نہ کر سکے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد احسان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی کارکردگی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان انڈر 17 ٹیم پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے اور سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments