ایمباپے اور ہالینڈ نے میسی کے دو مختلف ریکارڈز توڑ دئیے
ایمباپے اور ہالینڈ نے میسی کے دو مختلف ریکارڈز توڑ دئیے کیلیان کا کم عمر میں 100واں میچ ، ایرلنگ کے چیمپئنز لیگ میں تیز ترین 60 گول
پیرس(آئی این پی)فرانس کے سپر سٹار کیلیان ایمباپے نے چیمپئنز لیگ میں لیونل میسی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ ناروے کے سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے بھی اسی روز نئی تاریخ رقم کردی۔ریال میڈرڈ کے فارورڈ ایمباپے نے روما کے خلاف 3-4 کی سنسنی خیز کامیابی کے دوران چیمپئنز لیگ میں 100 میچز کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ایمباپے نے 27 سال اور 298 دن کی عمر میں 100واں میچ کھیلا جبکہ میسی نے 28 سال اور 84 دن کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے بھی چیمپئنز لیگ میں اپنا 100واں میچ روما ہی کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ نے چیمپئنز لیگ میں تیز ترین 60 گول کرنے کا میسی کا ریکارڈ توڑ دیا۔میسی نے 80 میچز میں 60 گول سکور کیے تھے جبکہ ہالینڈ نے 60 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ۔پی ایس جی کے خلاف دو گول کرنے کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 61 ہوگئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments