فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ
ورلڈکپ 2026میں ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فنڈنگ دگنی کرنے کے لئے 6ارب 35کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیاگیا فیفا کے211رکن ممالک کو فی کس اڑھائی کروڑ ڈالر تک فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ،حتمی منظوری مارچ 2027میں فیفا کانگریس دے گی
زیورخ (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت فیفا کے 211 رکن ممالک کو فی کس اڑھائی کروڑ ڈالر تک فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔فیفا نے 2027 سے 2030 کے دوران فٹبال کی ترقی کیلئے مجوزہ فنڈنگ دگنی سے زیادہ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔فیفا کے مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو اضافی فنڈز مل سکیں گے ۔ فیفا کے نئے فنڈنگ منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس سے مشروط ہوگی۔فیفا کونسل دسمبر 2026 کے اجلاس میں نئے فنڈنگ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔ فیفا فنڈز کی تقسیم میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال اور انفراسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔فیفا نے ہنگامی حالات کیلئے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے ذخائر برقرار رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments