محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، مفید مشورے دئیے

محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، مفید مشورے دئیے

نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہوگی:سابق کپتان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا جائزہ لیا اورمفید مشورے دئیے ۔محمد یوسف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور شاہینز پروگرامز مستقبل میں قومی ٹیم کیلئے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔محمد یوسف کے مطابق سیالکوٹ اکیڈمی میں 30 انڈر 15 کھلاڑیوں کی 240 روزہ تربیت کا منصوبہ قابلِ تعریف ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی تربیت مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہوگی۔محمد یوسف نے بہتر وکٹیں تیارکرنے اور نوجوان بیٹرز کی تکنیک بہتر بنانے کیلئے غیر ملکی بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...