پاکستان، بنگلہ دیش فٹبال روابط مضبوط بنانے کیلئے پرعزم
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان سے ملاقات کی۔
جس میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال روابط مضبوط بنانے اور مستقبل میں باہمی تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فٹبال روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی فٹبال روابط بڑھانے سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، تجربات کے تبادلے اور دوستانہ میچز کے انعقاد کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال نے کہا کہ فٹبال عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور ممالک کے مابین خیرسگالی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments