خاتون قتل ، بیگ میں بند لاش روہی نالے میں پھینک دی
لاہور(کرائم رپورٹر)نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر کے بیگ میں بند لاش روہی نالے میں پھینک دی،
پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تاہم تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی، متوفیہ کی عمر 25سال کے قریب بتائی جارہی ہے ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش نالے سے نکال کر ضروری کارروائی شروع کردی،اطلاع پر فرانزک ماہرین اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments