مریض کی سیلفی دیکھ کر کینسر سے بچنے کی شرح بتانے والا ٹول

مریض کی سیلفی دیکھ کر کینسر سے بچنے کی شرح بتانے والا ٹول

لاہور(نیٹ نیوز)طبی ماہرین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی مدد سے ایک ایسا ٹول تیار کیا ہے جو کینسر کے شکار کسی مریض کے بچنے کے امکان کی پیشگوئی چہرے کی ایک تصویر سے کرسکتا ہے ۔

امریکا کے ماس جنرل بریگھم ہاسپٹل کے ماہرین نے یہ اے آئی سسٹم تیار کیا ہے ۔اس ٹول کے حوالے سے تحقیق کے نتائج لانسیٹ ڈیجیٹل ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئے ۔ یہ سسٹم کسی فرد کی حیاتیاتی عمر کا تخمینہ لگاتا ہے اور پھر چہرے کی عام تصویر سے تجزیہ کرکے بتاتا ہے کہ کینسر کے مریض کے بچنے کا امکان کتنا ہے ۔ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے 2 ٹولز تیار کیے ، جن میں سے ایک حیاتیاتی عمر جبکہ دوسرا کینسر سے بچنے کے امکان کی پیشگوئی کرتا ہے ۔دونوں ٹولز کا ہر الگورتھم چہرے کے مختلف حصوں پر انحصار کرکے حیاتیاتی عمر اور موت کے خطرے کی پیشگوئی کرتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...