ویتنام:درختوں کی ’’خوشبو ‘‘ شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئی
ہنوئی (نیٹ نیوز)ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں درختوں کی تیز خوشبو شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی جس کے بعد حکام نے سیکڑوں درختوں کی شاخیں کاٹنے اور بعض کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہنوئی میں ‘ہوا سوا’ یا ‘ملک فلاور’ کہلانے والے درخت اپنی مخصوص میٹھی خوشبو کے لیے مشہور ہیں۔یہ درخت شام کے وقت تیز خوشبو چھوڑتے ہیں، جو ستمبر اور اکتوبر میں مزید بڑھ جاتی ہے ۔شہر میں تقریباً 14 ہزار 400 ایسے درخت موجود ہیں جن کی خوشبو طویل عرصے سے ہنوئی کے موسمِ خزاں کی پہچان سمجھی جاتی ہے ۔تاہم بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ خوشبو اتنی تیز ہوتی ہے کہ انہیں سردرد اور مائیگرین کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔ شکایات کے بعد حکام نے پانچ روزہ مہم کے دوران تقریباً 7 فیصد درختوں کی پھولوں والی شاخیں کاٹنے کا کام شروع کیا۔دوسری جانب بعض شہری اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments