چونیاں سے نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد
قصور، الہ آباد،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) چونیاں میں نہر کنارے سے نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
بی ایس لنک نہر کے قریب کوٹ گاماں کے مقام پر نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی، جبکہ واقعے کے محرکات بھی تاحال سامنے نہیں آ سکے ۔پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش تقریباً 30 سے 35 سالہ خاتون کی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر صبح کے وقت جلایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments