گاڑی کی ٹکر سے قتل کئے جانیوالے نوجوان کی تدفین ،مقدمہ درج

 گاڑی کی ٹکر سے قتل کئے جانیوالے  نوجوان کی تدفین ،مقدمہ درج

ملتان ،مظفر گڑھ(کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر ) تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ نجی کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے قتل کردئیے جانے والے 15 سالہ نوجوان وسیم عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ اسکے آبائی علاقہ مظفرگڑھ میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار رہی۔دوسری جانب پولیس نے افسوسناک معاملے کا مقدمہ قتل کی دفعات تحت درج کرلیا۔ تھانہ ڈی ایچ اے میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جسکے متن کے مطابق مظفر گڑھ کا رہائشی وسیم عباس ملتان میں ایک یتیم خانے میں رہائش پذیر تھا جو توقیر نامی ٹھیکیدار کے پاس بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا وسیم عباس کے چچازاد مختار کے مطابق وسیم عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور باندھ کر رکھا جاتا تھا جس نے بھاگنے کی کوشش کی تو توقیر نے اس پر گاڑی چڑھا دی اور اسے قتل کردیا مقدمے میں توقیر اور اسکے ساتھ گاڑی میں سوار امجد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ توقیر کو گزشتہ روز افسوسناک واقعے کے وقت ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ امجد تاحال فرار ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...