سام سنگ اور جاز ورلڈ پاکستان میں اے آئی اور 5G ٹیکنالوجی کے فروغ پر متفق

سام سنگ اور جاز ورلڈ پاکستان میں اے آئی اور 5G ٹیکنالوجی کے فروغ پر متفق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاز ورلڈ کے زیرسایہ پاکستان میں رابطے کی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے جاز اور سام سنگ الیکٹرانکس نے جنوبی کوریا کے شہر سوون میں سام سنگ کے ہیڈ کوارٹرمیں اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کی سہولتوں سے لیس اسمارٹ فونز کو عام صارفین کی پہنچ میں لانا ہے ۔

 اس کے تحت فونز کی قیمتوں کو مناسب بنانے ، گلیکسی اے آئی تک رسائی بڑھانے اور سام سنگ والٹ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے امکانات پر کام کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل سہولتوں اور مالی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے ۔جاز جی ایس ایم کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ سام سنگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم مزید لوگوں کو جدید صلاحیتوں کے حامل فون فراہم کرنے اور انہیں سیکھنے ، کام کرنے اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے اے آئی استعمال کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ سام سنگ والٹ سے متعلق مواقع روزمرہ ادائیگیوں کو مزید آسان بنا سکتے ہیں، جس سے ڈیجیٹل معیشت میں زیادہ لوگوں کی شمولیت کے ہمارے مقصد کو تقویت ملے گی۔'' جاز اور سام سنگ کا مشترکہ مقصد جدید اسمارٹ فونز کو زیادہ لوگوں کے لیے قابلِ خرید اور کارآمد بنانا، آرٹیفیشل انٹیلجنس تک رسائی بڑھانا اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو فروغ دینا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...