سکیورٹی گارڈ اور ڈیلیوری بوائے کا کام بھی کیا:ارسلان نصیر

 سکیورٹی گارڈ اور ڈیلیوری بوائے کا کام بھی کیا:ارسلان نصیر

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی کانٹینٹ کری ایٹر، اداکار ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ ضروریات پوری کرنے کے لیے میں نے سکیورٹی گارڈ اور ڈیلیوری بوائے کے طور پر بھی کام کیا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف ملازمتیں کیں۔ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران میں نے سکیورٹی گارڈ اور ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کیا، جبکہ میری پہلی ملازمت ایک پیزا شاپ میں کیشیئر کی تھی۔ میرا معمول یہ تھا کہ صبح یونیورسٹی جاتا تھا اور پوری رات سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا، ڈیوٹی کے دوران پڑھائی کے لیے کتابیں بھی اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...