الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال درمیانی عمر میں فالج کا سبب
مونٹریال(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں زیادہ مقدار میں استعمال کرنے والے درمیانی عمر کے افراد میں دماغی نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
جو مستقبل میں فالج اور یادداشت کی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ تحقیق کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی اور پاپولیشن ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے کی۔ تحقیق کے مطابق ان غذاؤں کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں دماغی غیر معمولی تبدیلیوں کے آثار ظاہر ہونے کا امکان کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تھا، یہ تبدیلیاں بظاہر کوئی علامات پیدا نہیں کرتیں، تاہم مستقبل میں فالج یا یادداشت کے مسائل سے کئی سال پہلے سامنے آسکتی ہیں۔یہ رجحان خواتین میں زیادہ نمایاں تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments