حسن نواز کا اپنی فٹنس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور

حسن نواز کا اپنی فٹنس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور

ابتدائی پارٹنرشپ اچھی رہی لیکن بعد میں اسے برقرار نہ رکھ سکے ، ہیری بروک

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے اختتام پر پاکستانی بلے باز حسن نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا ذہن میں یہی پلان تھا کہ اگر ہم 320 کا ہدف طے کرتے ہیں تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے ، جبکہ ہدف کے تعاقب کے حوالے سے 240 رنز تک کا مائنڈ سیٹ تھا، انہوں نے شاندار کارکردگی پر عرفات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خاص کریڈٹ دیا۔

اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کریز پر سیٹ تھے اور لگتا تھا کہ سکور 330 تک پہنچا دیں گے مگر بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے، جبکہ اپنی فٹنس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے ریفلیکسز کچھ سلو محسوس ہوئے ہیں جنہیں بہتر بنانا ہوگا، دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے شکست اور میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ٹیم کی ابتدائی پارٹنرشپ اچھی رہی لیکن بعد میں وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے اور جلدی وکٹیں گنوانے کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا ۔ انہوں نے پاکستان کی شاندار فیلڈنگ اور باؤلنگ کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...