برازیل :میٹا کو 24گھنٹے میں صدارتی امیدواروں سے یکساں سلوک ثابت کرنے کا حکم
ریو ڈی جنیرو (اے ایف پی)برازیل کی اعلیٰ انتخابی عدالت نے میٹا کو 24 گھنٹوں میں ثابت کرنے کا حکم دیا ہے کہ کمپنی صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا اور صدارتی امیدوار فلیویو بولسونارو کے ساتھ یکساں سلوک کر رہی ہے ۔۔۔
لولا کی انتخابی مہم نے الزام لگایا تھا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ان کے انتخابی مواد کو محدود کرکے مخالف امیدوار کو فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ میٹا نے جانبداری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے بعض اشتہارات کی بندش کو تکنیکی غلطی قرار دیا تھا۔ عدالت نے سابق حکم پر عمل درآمد ثابت نہ ہونے پر میٹا کو یومیہ جرمانہ ایک لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 2 لاکھ ڈالر کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments