سٹار فٹبالر رونالڈو پر 30روزہ پابندی اور جرمانہ عائد

سٹار فٹبالر رونالڈو پر 30روزہ پابندی اور جرمانہ عائد

لزبن(سپورٹس ڈیسک)پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کیمپ سے چلے جانے اور کوچ جارجے جیسس سے اختلافات کے معاملے پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد کر دی جبکہ فیڈریشن ڈسپلنری کونسل نے 255 یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل کرسٹیانو رونالڈو کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ پرتگال فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کونسل کے مطابق رونالڈو نے جان بوجھ کر ضابطہ اخلاق کی۔ فیڈریشن کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ 30 روزہ پابندی کن میچوں یا سرگرمیوں پر لاگو ہوگی اور آیا عارضی پابندی کے تحت پہلے گزارا گیا وقت بھی اس میں شمار کیا جائے گا یا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...