شکر قندی کا مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار

شکر قندی کا مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار

لاہور (نیٹ نیوز)شکر قندی دنیا کے متعدد حصوں میں عام دستیاب ہوتی ہے اور پاکستان میں بھی لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں،یہ فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز اور دیگر اہم غذائی اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔

اسے دنیا کے مختلف حصوں میں میٹھے آلو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اسے کھانا کسی فرد کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے ۔شکر قندی میں موجود فائبر سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے اور ہاضمہ کے افعال صحت مند ہوتے ہیں۔شکر قندی میں موجود بیٹا کیروٹین جسم میں جاکر وٹامن اے میں بدل جاتا ہے ، یہ وٹامن بینائی کی صحت کیلئے بہت اہم ہوتا ہے ۔124 گرام شکر قندی میں 12.8 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آئرن جذب ہونے کے عمل کو بہتر کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...