رشتہ ختم ہونے پر لوگ خاتون کو ہی قصور وار سمجھ لیتے ہیں:عائشہ جہانزیب
لاہور (شوبز ڈیسک )میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ جب ایک خاتون کی طلاق ہو جائے یا کسی اور وجہ سے وہ اکیلی رہ جائے تو اسے مسئلہ سمجھا جانے لگتا ہے ، معاشرے کا یہ رویہ خواتین کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔
ٹی وی انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ لوگ مکمل حقائق جانے بغیر خواتین کے بارے میں رائے قائم کر لیتے ہیں، جب کوئی رشتہ ختم ہوتا ہے تو اکثر خاتون کو ہی قصوروار سمجھا جاتا ہے اور یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ غلطی اسی کی ہو گی۔واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے 2024میں اپنے شوہر گھریلو تشددکا مقدمہ درج کروایا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments