اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات20دسمبر کو ہونگے ، شیڈول جاری

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات20دسمبر کو ہونگے ، شیڈول جاری

2 سے 6 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع ، 26نومبر کو نشانات الاٹ ہونگے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی ، حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکے گی

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 20 دسمبر اتوار کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7نومبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 نومبر سے 13 نومبر تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے انہیں 19 سے 23 نومبر تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24نومبر کو جاری ہوگی ۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 25 نومبر کو واپس لئے جا سکیں گے ۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور ان کی حتمی فہرست 26نومبر کو جاری کی جائے گی ،پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی جبکہ سرکاری نتائج 24 دسمبر تک جاری ہوں گے ،الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق بھی جاری کرتے ہوئے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی جہاں کہیں ضروری ہو الیکشن کمیشن کی منظوری لی جائے گی۔

کوئی بھی حکومت اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکے گی ،کوئی بھی مجاز فرد اپنے اختیارات انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے لئے استعمال نہیں کرسکے گا ،صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ ،وزرائے اعلیٰ،گورنرز، وزرا سمیت دیگر حکومتی ارکان انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔اسلام آباد کی حدود میں سرکاری ملازمین الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر چھٹی نہیں کرسکیں گے ، الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملے کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، پولنگ صبح آٹھ سے شام چار بجے تک ہو گی ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج کا عمل 21 دسمبر سے 24 دسمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ادھر الیکشن کمیشن پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اور التواء کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دفتر کو فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن کے اراکین نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی ، بابر حسن بھروانہ اور ریٹائرڈ جسٹس اکرام اللہ خان شامل ہ، نے کیس کی سماعت کی ،مزیدبرآں الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے انعقاد کے لئے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے 28 اکتوبر تاریخ مقرر کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...