دریا کے نیچے ٹرین کا سفر،روشنیوں اور لیزر شو کا مظاہرہ
شنگھائی (نیٹ نیوز)چین کے شہر شنگھائی میں دریائے ہوانگ پُو کے نیچے سے گزرنے والی ایک منفرد ٹرین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔
شنگھائی میں مسافر دریائے ہوانگ پُو کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک زیرِ آب سرنگ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ اس مختصر سفر کو خاص بنانے کیلئے سرنگ میں رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس اور لیزر پروجیکشنز لگائے گئے ہیں۔یہ سیاحتی راستہ’’بنڈ سائٹ سینگ ٹنل‘‘کہلاتا ہے جو شنگھائی کے تاریخی علاقے بنڈ کو دریا کے دوسری جانب واقع جدید کاروباری علاقے پڈونگ سے ملاتا ہے ۔اس سرنگ کی لمبائی تقریباً 646.7 میٹر ہے جبکہ ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے میں عموماً 3 سے 5 منٹ لگتے ہیں۔ سفر کے دوران مسافروں کو روشنیوں کے دلچسپ نمونے اور لیزر کے بصری اثرات دکھائی دیتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments