تخلیقات میں جذبات کی سچائی بنیادی اہمیت رکھتی :عروہ

 تخلیقات میں جذبات کی سچائی بنیادی اہمیت رکھتی :عروہ

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پاکستانی ڈراموں کے معیار اور مقامی کہانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مواد کو اپنی اہمیت منوانے کیلئے نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارم سے موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں،

 تخلیقات میں جذبات کی سچائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے اس رجحان پر تنقید کی جس میں معیاری پاکستانی ڈراموں کو نیٹ فلکس کے معیار کا قرار دیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا مجھے غیر مناسب لگتا ہے ، کیونکہ پاکستانی فن کار اور تخلیق کار اس سے بھی بہتر کام کر رہے ہیں۔صرف کسی منصوبے کے کسی ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم پر نشر ہونے سے اس کا معیار بہتر نہیں ہو جاتا، ہمارے ہاں پیش لئے جانے والے فن اور معیار کو اپنی بنیاد پر پرکھنا چاہئے ، نہ کہ اس کا خواہ مخواہ دوسروں سے موازنہ کیاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...