ایران کیساتھ کسی معاہدہ تک پہنچنا مشکل:امریکی وزیر خارجہ

  ایران کیساتھ کسی معاہدہ تک پہنچنا مشکل:امریکی وزیر خارجہ

بھارت سے تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ،چند معاملات طے ہونا باقی نئی دہلی کیساتھ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ روس سے تیل درآمد :مارکوروبیو

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران بنیاد پرست شیعہ علماکے کنٹرول میں ہے ۔ ایرانی حکومت کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنامشکل ہے ۔بھارت کے تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچنے کے بعد ایک خصوصی انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ امریکا تہران پر غیر معمولی اقتصادی دباؤ کا اطلاق کر رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکام مبینہ طور پر حاصل ہونے والے وسائل کو اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے یا ملک کی ترقی کے لیے استعمال نہیں کرتے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارتی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے ، امریکا اور بھارت تجارتی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور صرف چند معاملات حتمی طور پر طے ہونا باقی ہیں۔ مارکو روبیو منگل کو تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچے ، جو رواں سال ان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔ روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات میں توانائی کے تحفظ، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے ذرائع میں تنوع بھارت کے مفاد میں ہے ،بھارت روس سے بڑی مقدار میں تیل درآمد کرتا ہے ، جس پر امریکی تجارتی پابندیوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...