زیتون توڑنے کا چیمپئن ملک جس میں ایک بھی یہ درخت نہیں

زیتون توڑنے کا چیمپئن ملک جس میں ایک بھی یہ درخت نہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کروشیا میں زیتون توڑنے کی عالمی چیمپئن شپ ایک ایسے ملک کی ٹیم نے جیت لی جس میں زیتون کا ایک بھی درخت موجود نہیں۔

کروشیا کے جزیرے براچ پر منعقد ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں 10 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شرکا نے ہاتھوں سے زیتون توڑے ۔ ہر کھلاڑی نے زیتون جمع کرنے کے لیے روایتی بوری نما تہبند، جسے ‘ساکیتے ’ کہا جاتا ہے ، پہن رکھا تھا۔ زیتون توڑنے کے بعد انہیں اپنی اپنی ٹیم کے کریٹ میں منتقل کیا جاتا رہا۔فن لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 45 منٹ میں تقریباً 55.4 کلوگرام زیتون توڑ کر میدان مار لیا۔فن لینڈ کی ٹیم کے کپتان پیٹری اُتریاینن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ان کی ٹیم کا ہدف گزشتہ سال کی چوتھی پوزیشن سے بہتر کارکردگی دکھانا تھا لیکن عالمی چیمپئن بننے کی انہیں بالکل توقع نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فن لینڈ میں زیتون کا ایک بھی درخت نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...